سندھ حکومت کے آپریشن کے اعلان کے باوجود آج بھی کشمور ضلع سے 30 معصوم شہری اغواء ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

07 May 2024

وحدت نیوز (کشمور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور کے صدر میر فائق علی خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کئی ماہ سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کو امریکہ اور عالمی استکباری قوتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پوری دنیا کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر بمباری اور جارحیت بند کی جائے۔ یورپ اور امریکہ کی یونیورسٹیز کے اساتذہ طلباء و طالبات نے جس طرح اسرائیلی و امریکی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے یہ قابل تعریف عمل ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک نے جس جبر و تشدد کے ساتھ اسٹوڈنٹس کے پر امن احتجاج کو دبانے کی کوشش کی ہے اس نے مغرب کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے آپریشن کے اعلان کے باوجود آج بھی کشمور ضلع سے 30 معصوم شہری اغواء ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے بار بار آپریشن کے اعلان کے باوجود آج بھی کشمور شکار پور گھوٹکی سمیت کچے کے علاقے پر ڈاکوؤں کا قبضہ ہے دو دن قبل ایک ڈاکٹر اغواء کیا گیا جبکہ اس سے قبل بینک کا عملہ اغواء کیا گیا۔ پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہے۔ جبکہ رینجرز سندھ کے عوام کا اربوں روپے کا بجٹ لینے کے باوجود کراچی سے کشمور تک قیام امن میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے جھوٹے اعلانات اور آپریشن کے ڈراموں کے باوجود اغواء اور بدامنی کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔ چند ھفتے قبل پیپلز پارٹی کے صوبائی مشیر کے بیٹے کو مبینہ طور پر ڈاکوؤں کو ہتھیار فراہم کرتے ہوئے ملوث پایا گیا۔ مگر یہ ثابت ہو گیا کہ اس ملک میں طاقتور قانون سے بالاتر ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree