8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا، الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے میں ناکام رہا،علامہ راجہ ناصرعباس

05 March 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں ،  8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قانونی حق حاصل ہے، وہ جیتی ہوئی ہے، اسے مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا، الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ 14 دنوں کے اندر فارم 45 پبلش کرنے کی ذمے داری تھی لیکن فارم 45 پبلش نہیں کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں اس لیے آئے ہیں کہ عدالت آرڈر کرے کہ فارم 45 پبلش کیے جائیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والا الیکشن پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree