26ویں آئینی ترمیمی بل میں فاٹاکو حقوق ملنے کے بعد گلگت بلتستان کی محرومیاں دور کرنے کا وقت بھی آگیا ہے ، علامہ راجہ ناصرعباس

11 May 2019


وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان بھی فاٹا جیسی توجہ کا منتظرہے ۔ پاکستان کی سرحدوں کے اندر بسنے والے تمام پاکستانی یکساں حقوق کے حقدار ہیں ۔ فاٹا پر قومی اصلاحات پر قومی جماعتوں کااتفاق خوش آئند ہے ۔ دہشتگردی کی جنگ میں فاٹا عوام کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں ۔ستر سالوں سے بنیادی آئینی حقوق سے محروم خطہ گلگت بلتستان کے حوالے سے قومی اتفاق رائے ملکی مفاد میں ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیمی بل میں فاٹاکے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے فاٹا کے عوام کے زخموں کا کچھ مداو ہو سکے گا۔ اور فاٹا بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

 انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت 25ہزار مربع کلومیڑ رقبہ اور اس پر بسنے والی عوام پاکستان کی سرحدوں میں ہوتے ہوئے بھی پاکستانی شہری حقوق سے محروم ہیں ۔ وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان کی محرومیاں دور کی جائیں اور قومی اتفاق رائے کے ساتھ گلگت بلتستان کے حوالے ایسا فیصلہ کیا جائے جو گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہو ۔گلگت بلتستان کی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔ مقتدر قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان پر بھی فاٹا کی طرح جلد ازجلد کوئی فیصلہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree