ضلع میانوالی میں گذشتہ سال عشرہ محرم کے دوران چار دیواری میں مجالس عزا پر مقدمات درج کیے گئے ہیں جو کہ خلاف قانون اور انتہائی افسوس ناک عمل ہے،علامہ مقصود ڈومکی

03 June 2024

وحدت نیوز(میانوالی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی پانچ روزہ تنظیمی دورے کے تیسرے روز ضلع میانوالی پہنچے۔ میانوالی میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر ملک علمدار حسین سینئر نائب صدر سید عابد حسین سیکرٹری اطلاعات طاہر ساقی و دیگر سے تنظیمی امور پر میٹنگ کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر نے تنظیمی فعالیت اور مومنین کی مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع میانوالی میں گذشتہ سال عشرہ محرم کے دوران چار دیواری میں مجالس عزا پر مقدمات درج کیے گئے ہیں جو کہ خلاف قانون اور انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میانوالی جیل میں ہر سال عشرہ محرم الحرام کے دوران ایک عالم اور ایک ذاکر قیدیوں کے لئے مجالس عزا سے خطاب کرنے جاتا تھا مگر کرونا کے ایام سے اس پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے جو کہ ہمارے بنیادی حقوق کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے المہدی ہاسپیٹل پکی شاہ مردان جامعہ امام خمینی اور الفجر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ موسی رضا علامہ سید ظفر عباس شمسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر الفجر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے الفجر انسٹی ٹیوٹ کی کتب لائبریری کمپیوٹر لیب کلاس رومز مسجد اور مختلف فیکلٹیز کا دورہ کرایا۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی کی تعلیمی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الفجر یونیورسٹی کا قیام بہت بڑی خدمت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree