مجلس وحدت مسلمین کے کارکن خود سازی اور معاشرہ سازی پر توجہ مرکوز کریں ،علامہ سید احمد اقبال رضوی

30 May 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ تو مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

علمدار روڈ کوئٹہ میں شورائے بزرگان کے اجلاس اور تنظیمی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ الحمدللہ مجلس وحدت مسلمین پارلیمانی جماعت بن چکی ہے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں ایم ڈبلیو ایم ملت جعفریہ اور پاکستانی عوام اور مظلوموں کی آواز بنی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن خود سازی اور معاشرہ سازی پر توجہ مرکوز کریں روزانہ قرآن کریم کی تلاوت نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کے ایک صفحے کا مطالعہ ہماری تربیت اور خود سازی کے لئے اہم ہے۔ کارکن اور عہدیدار دستور کا بغور مطالعہ کریں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ کوئٹہ عاشقان اھل بیت علیھم السلام اور ایم ڈبلیو ایم کا گڑھ ہے اور مجلس وحدت مسلمین آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دھشت گردی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کارکنوں کی دینی اور تنظیمی تربیت کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ مرکز کی ہدایت کے مطابق اضلاع ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ رکھیں۔ اور اضلاع میں نئے یونٹس قائم کئے جائیں۔صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ دستور اور مرکز کی ہدایات کی روشنی میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان صوبہ بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ شورائے بزرگان کے اجلاس میں صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ و اراکین شورائے بزرگان شریک ہوئے۔ اس موقع حاجی طاہر نظری اور حاجی غلام سخی ہزارہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree