وحدت نیوز(اسلام آباد) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے بِلا مقابلہ منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،قائد وحدت ،وارثِ شہید قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کو ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد۔
شعبہ اطلاعات و نشریات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایم ڈبلیو ایم کی تمام قیادت، ایم ڈبلیو ایم کے جملہ اراکین بالخصوص شعبہ سیاسیات کے برادر سید اسد نقوی و ان کی ٹیم اور تمام ملت کو مبارکباد پیش کرتا ہے ۔
یہ ہماری قومی و مکتبی تاریخ کا ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ اب ایم ڈبلیو ایم کی سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی سمیت گلگت بلتستان اسمبلی میں بھی نمائندگی موجود ہے ، جبکہ جی بی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاراچنار کا سٹی میئر بھی مجلس وحدت مّسلمین سے تعلق رکھتے ہیں۔