وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس میں شرکت اور خطاب

07 March 2024

وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپنے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس میں شرکت۔ آخری منٹ گیٹ جی ٹی روڈ نزد شالامار باغ آغاز میرج لان لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس کا انعقاد جس میں ملک بھر سے مشائخ عظام ،علمائے کرام اور مختلف مکاتب الفکر سے تعلق رکھنے والی جید شخصیات نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔

 کانفرنس میں منہاج القرآن سے وابستہ مرد وزن نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے وفد کے ہمراہ اس کا نفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا ۔

 علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب کی آمد پر علمائے کرام اور مشائخ عظام نے نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت کے نعروں سے استقبال کیا ۔ آغا سید احمد اقبال رضوی صاحب نے اپنی گفتگو کاآغاز آیت وحدت سے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا سے آغاز کیا ۔آغا صاحب نے اتنی جامع گفتگو فرمائی کہ ہر آدمی کانفرنس میں موجود  ہر شخص داد دئیے بغیر نہ رہ سکا ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کا تذکرہ کیا اور شرکا ء کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان حکمران کہاں ہیں ۔ کب مظلوموں کی دادرسی کریں گے ۔ کب خواب غفلت سے بیدار ہونگے ۔ آج جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے اس میں مسلم حکمرانوں کی خاموشی اور غیر جانبداری بھی شامل ہے ۔

 آخر میں علامہ صاحب نے وحدت امت کانفرنس کے شاندار انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی انتظامیہ کومبارک باد پیش کی ۔ علامہ ظہیر کربلائی ، مولانا شمس الحسن نقوی ،نجم عباس ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان ضلع لاہور ،رانا آصف یونس صدر ضلع لاہور بھی علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب کے ہمراہ تھے ۔پروگرام کے آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب علامہ سید احمد اقبال رضوی اور برادر آصف رضا ایڈووکیٹ کو شیلڈ پیش کی گئیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree