وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا کو جاری ٹکرزمیں کہاکہ عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی اس مہلک وبا ءسے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے۔ یہ وقت راہ خدا میں خرچ کرنے کا بہترین وقت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جس حد تک ممکن ہو سکےمخیرحضرات اپنے اطراف میں لوگوں کی مدد کرئے ،حکومت سمیت دیگر تمام امدادی سرگرمیوں میں مصروف لوگوں کا بھر پور ساتھ دیا جائے۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہاکہ کرونا وائرس انسانیت کا دشمن ہے اسے مسلکوں فرقوں اور علاقوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کی جائے، اور اپنے آس پاس کے غریبوں کی داد رسی کریں۔