ہم نے میدان عمل میں یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم قائد شہید کے غیرت مند روحانی فرزند ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

30 November 2019

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ شہید کے مدیر اعلیٰ علامہ سید جواد ہادی سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

جامعہ کے طلباء کیساتھ نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی سیرت کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے اپنی زندگی کو ملک و ملت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ ان کی فکری بصیرت اعلیٰ درجے کی تھی۔ وہ اتحاد امت کو قومی ترقی اور باہمی امن کے لیے وسیلہ سمجھتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید قائد پاکستان میں اخوت و اتحاد کے سب سے بڑے داعی تھے۔ فروعی اختلافات کی بنیاد پر امت مسلمہ میں فتنے کھڑے کرنے والوں کو وہ مسلمانوں کے دشمنوں کا ہتھیار سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف الحسینی کو شہید کرنے والی طاقتیں شیعہ سنی اتحاد پر کاری ضرب لگانا چاہتی تھیں۔ ان مذموم عناصر کے فکری جانشین اب بھی سرگرم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قائد شہید کے نظریات کے مطابق اتحاد و اخوت کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے۔ ہم نے میدان عمل میں یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم  قائد شہید کے غیرت مند روحانی فرزند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ میں جامعہ شہید کا کردار بے مثال اور قابل تقلید ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree