قائد شہید علامہ سید عارف حسینی ؒکے پیروکار فکر خمینی اور خط ولایت کی روشنی میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، علامہ مقصودڈومکی

22 November 2019

وحدت نیوز(ہمایوں شریف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ہمایون شریف میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی ہر چیز فانی سوائے اس شئ کے جو خدا کے لئے ہو۔ اسی لئے راہ خدا میں شہادت فناء کا نام نہیں بلکہ بقاء کا نام ہے۔

انہوں نےکہا کہ وہ وقت قریب ہے کہ جب خدائی نظام دنیا پر غالب آئے اور دنیائے گفر و شرک اور طاغوت کا زوال ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ نظام ولایت و امامت نور کی شمع بن کر آج دنیا کی تاریکیوں کو روشنی میں بدل رہا ہے۔ آج دنیا بھر کی طاغوتی قوتیں شیطان بزرگ امریکہ کی قیادت میں دین مقدس اسلام کے انقلابی پیغام سے خائف ہوکر میدان میں آچکی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یمن لبنان عراق نائیجیریا سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں حق و باطل صف آراء ہے۔ ہم اھل حق کے ساتھ ہیں ہم کربلائے عصر میں خاموش تماشائی بننے کی بجائے حق بات کریں گے اور حق والوں کا ساتھ دیں گے۔ سلام ان عاشقان خدا پر جنہوں کربلا والوں کے نقش قدم پر چلتے  ہوئے دین خدا پر اپنی ھستی لٹا دی ۔

انہوں نےکہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین حسینی کے پیروکار فکر خمینی اور خط ولایت کی روشنی میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حق و باطل کی اس جنگ میں ہم بے طرف نہیں بلکہ فریق ہیں ہم حق والوں کے ساتھ ہیں اور باطل کے خلاف ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree