بھارت خلاف اور کشمیری مظلومین سے اظہار یکجہتی کیلئےایم ڈبلیوایم کے تحت وفاقی دارالحکومت میں احتجاج

09 August 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں کشمیری مظلومین کی حمایت اور فاشسٹ ہندوستانی حکمران مودی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین انڈیا اور مودی کیخلاف نعرے اور کشمیری مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے شعار بلند کر رہے تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ہو گی اور ہندوستان جنوبی ایشیاءکے نقشے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے انشاءاللہ مٹ جائے گا. ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی نماز جمعہ کے بعدجامع مسجد و امامبارگاہ اثنا عشری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

 احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ وطن عزیز کا بچہ بچہ کشمیر کے لئے بے پناہ محبت رکھتا ہے ۔ مودی سرکارکا حالیہ اقدام ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ ہم کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں مرکزی سیکرٹری تعلیم ایم ڈبلیوایم نثارعلی فیضی نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کو جنوبی ایشیا کا فلسطین بنا دیا ہے ۔ ہم دنیا کے حریت پسندوں اور باضمیر لوگوں سے استدعا کرتے ہیں کہ کسی عظیم انسانی المیے سے پہلے کشمیر کے لئے دنیا پھر میں آواز اٹھائی جائے کشمیر میں ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے کشمیریوں سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے وہاں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کی روشنی میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات بھی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree