مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے فقید المثال سالانہ مرکزی یوم انہدام جنت البقیع ریلی کاانعقاد

18 April 2024

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے سالانہ مرکزی یوم انہدام جنت البقیع ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی، ریلی میں علماء، مرد و زن، بچے، بوڑھے، نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور مختلف تنظیموں کے رہنماوں نے 8شوال کو تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ ریلی سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا امیر حسین ساقی، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا سلیمان محمدی، مولانا جعفر انصاری، ضلعی صدر فخر نسیم، سید وسیم زیدی نے خطاب کیا۔
 
رہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کی بے احترامی کی، بنی امیہ و بنی عباس نے آل رسول کو شہید کیا اور آل سعود نے آل رسول کی قبروں کی بے احترامی کی اور مزارات کو منھدم کر دیا۔ تقریبا سو سال گزر چکے مگر آل سعود تعمیرات کی اجازت نہیں دے رہی۔ آل سعود نے اس قبیح فعل سے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود نے شعائر اللہ کی توہین کرتے ہوئے سرزمین وحی پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا۔ حجاب اور شعائر دین کو پامال کیا۔ جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کرتے ہوئے یمنی مسلمانوں پر بمباری کی، فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصی سے خیانت کی۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلی کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، ریلی میں سید ثقلین نقوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئرسخاوت سیال، متولی امام بارگاہ لال شاہ مخدوم حسن مشہدی، صدر انجمن تحفظ عزاداری اصغر نقوی، وحدت یوتھ کے رہنما ارتضی نقوی، شبر شاہ، ایڈوکیٹ شہنشاہ بخاری کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شریک کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree