وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری فلاح و بہبود و المجلس ویلفیئرآرگنائزیشن کراچی کے ڈائریکٹر سید زین رضوی نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے رضاکرانہ خدمت انجام دینے والے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی پسماندگی حکومت کی بے توجہی کو ظاہر کرتی ہے، سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود حکومتی کارکردگی افسوسناک ہے، اگر عوام کی فلاح و بہبود ترجیح نا ہو تو پھر حکومت کا جواز نہیں رہتا۔
المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن سردی کےموسم میں بھی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، الحمد اللہ سیلاب متاثرین میں گرم ملبوسات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے قومی معاملات میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔