علامہ سید باقرعباس زیدی کی زیر صدارت خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

15 فروری 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس چیئرمین علامہ سید باقر عباس زیدی کی صدارت میں مرکزی آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں علامہ سید باقر زیدی ص (چیئرمین ) وڈیو لنک پر،سید مسرت کاظمی ایڈمن انچارج، سید حسن کاظمی سیکرٹری فلاح و بہبود سینٹرل  پنجاب، تہور عباس سیکرٹری فلاح و بہبود کے۔پی۔کے، الفت عالم سیکرٹری فلاح و بہبود سندھ، نور حسن سیکرٹری فلاح و بہبود بلوچستان، علی حیدر سیکرٹری فلاح و بہبود گلگت بلتستان، سید عاطف ہمدانی سیکرٹری فلاح و بہبود آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

 اجلاس کا آغاز چیئرمین خیرالعمل ٹرسٹ علامہ سیدباقر عباس زیدی  نے تلاوت قرآن پاک سے کی،علامہ باقر زیدی  نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے تمام سیکرٹری فلاح و بہبود کو اپنی زمہ داریاں سنبھالنے اور خیرالعمل ایگزیکٹو ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے شرکاء کو خیرالعمل ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد، شعبہ جات  اور ان کی فعالیت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ خیرالعمل نے تین سال کی قلیل مدت میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خیرالعمل انشاءاللہ مسقبل میں بھی خدمت انسانی کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے فلاحی کاموں کو زور و شور سے جاری رکھیں گے. اب ہمارا زیادہ فوکس یتیموں کی کفالت، تعلیم اور صحت پر ہو گااور اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سماجی بہبود کے اداروں کے ساتھ اپنے روابط کو مزید بہتر بنایا جائے گا،اس مقصد کے لیے بہت جلد سمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ خیرالعمل کی طرف سے تعمیر شدہ فلاحی مراکز کو اور زیادہ منظم اور فعال بنایا جائے گا،ڈونرز سے رابطہ اور زیادہ مستحکم بنایا جائے گا اور نئے ڈونرز بھی بنانے جائیں گے،  موثر اور فوری رابطے کے لیے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کے لیے Whatsup Group بنا دیا گیا ہے،  ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ماہانہ کی بنیاد پر Video link کے ذریعے اور ہر تین ماہ بعد مرکزی آفس میں منعقد ہوگا،  تمام صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود اپنے اپنے صوبے کے فلاحی پروگرامات و سفارشات 25 فروری تک مرکز کو ارسال کر دیں گے،  خیرالعمل کا مرکزی آفس تمام صوبوں کو تعمیر شدہ اور زیر تعمیر پراجیکٹس کی تفصیلات وغیرہ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود کو ای میل کرے گا،  عوام الناس تک خیرالعمل کی کارکردگی کو پہنچانے کے لیے خیرالعمل ٹرسٹ کی ویب سائٹ کو جلد از جلد لانچ کیا جائے گا اور فیس بک پیج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا،  صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود جلد از جلد اپنے صوبوں میں ریجنل باڈی کا قیام عمل میں لائیں گے. ( ریجنل باڈی اس صوبے کے تمام ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود پر مشتمل ہوتی ہے)،میٹنگ کا اختتام دعاء امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree