یوم القدس صیہونی ریاست کےمکرہ چہرے پر زوردار طمانچہ ہے، سیدہ زہرا نقوی

13 اپریل 2023

وحدت نیوز(لاہور)رہبر کبیر امام خمینی رح کے فرمان پر عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ یوم القدس مسلمانوں کے اہم ترین اہداف و مقاصد پر تاکید کرنے کا دن ہے۔ مسلمانوں کا ایک اہم مقصد ایک دوسرے کے غم و خوشی میں شریک ہونا ہے اور یہ دن اس عظیم مقصد کا مکمل مصداق بن کر اپنے مسلمان بھائیوں کے اوپر ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے کا بھی مناسب موقع ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یوم القدس ایسی عظیم تحریک ہے جس نے سامراج سے مقابلے کی حوالے سے گہرے اثرات مرتب کیے ہیں پورے عالم میں مسلمان اس دن فلسطین و بیت المقدس کی حمایت و آزادی کے لیے احتجاج کرتے ہیں جس نے دشمنوں اور ستمگاروں کو رسوا کرنے کے ساتھ ساتھ صیہونی مظالم کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا اور ہر با شعور و باضمیر انسان کی فکر کو متاثر کیا ۔

انہوں نے کہا یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت ہم پر لازم ہے کیونکہ ہم اس امام حق کے پیروکار ہیں جنہوں نے وقت شہادت یہ وصیت کی کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار بنو ، آج فلسطین سمیت دنیا میں جہاں کہیں بھی استعماری طاقتیں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں یوم القدس کے یہ عظیم الشان احتجاج ان سب کے نجس چہروں پر زور دار طمانچہ ثابت ہونگے  یہ ہمارا شرعی وظیفہ ہے کہ جمعتہ الوداع یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرتے ہوئے امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کی وصیت پر عمل پیرا ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree