سید الشہداء امام حسین علیہ سلام انسانیت کے لیے کشتی نجات و ہدایت کا چراغ ہیں ،سیدہ زہرا نقوی

07 مارچ 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ولادت باسعادت امام حسین علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر تمام محبان ابا عبداللہ الحسین ع کو دلی مبارکباد  پیش کرتے ہوے کہا کہ امام حسین علیہ سلام کو ماننے کے لئے مسلمان ہونا ضروری نہیں بلکہ انسان ہونا ضروری ہے آپ محسن انسانیت ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ لٹا کر صرف اسلام نہیں بلکہ انسانیت کو بچایا۔

 انہوں نے کہا امام حسینؑ کی ذات اور ان کے افکار اور تعلیمات، محبت، امن و سلامتی، وحدت، اتحاد و اتفاق، فکر حریت، جد و جہد، عدل و انصاف، حقوق العباد کی ادائیگی کا درس دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ  امام حسینؑ کے افکار و کردار صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ ساری انسانیت کے لئے راہ نجات ہیں، تمام دنیا کیے مظلوم اور آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والوں کے لئے آپ کی ذات ظلم و جبر کے خلاف لڑنے والوں کو قوت و حوصلہ عطا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا امام حسین علیہ سلام کے قیام نے کل انسانیت کو حق شناسی عطا کی اور عزت و عظمت کا راستہ دکھایا آج بھی آپ کے حقیقی پیروکار حق کے راستے پر چلتے ہوے عزت کے ساتھ موت یعنی شہادت کو گلے لگاتے ہیں لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکاتے انہوں نے مزید کہا سالار شہداء کی ولادت کے دن ہم پشاور کے شہداء کے لیے دعا گو ہیں کہ خداوند عالم انہیں جوار امام حسین ع میں جگہ عطا فرماے اور انکے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آلہی آمین



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree