مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے جشن معصومین علیھم السلام کا انعقاد

07 مارچ 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) ولادت باسعادت جناب زینب کبریٰ بنت  علی سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے امام بارگاہ ابوتراب و شبیہ ضریح امام حسین (ع) فراش ٹاؤن میں جشن معصومین (ع) کا انعقاد کیا گیا۔ ،جس میں سماجی و سیاسی شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ جناب زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی سیرت خواتین کے لیے عملی نمونہ ہے۔ پشاور میں ہمارے شہداء نے سنت شہداء کربلا پر عمل کرتے ہوئے ، اپنے مولا و آقا مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام سے کیا ہوا عہد نبھاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اب ہماری زمہ داری ہے کہ اب کردار زینبی ادا کرتے ہوئے ان کی قربانی رائیگاں نہ جانے دیں۔

 جشن سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ندا بخاری نے کہا زینب بنت علی سلام اللہ علیہا شریکۃ الحسین ہیں کربلا سے اگر جناب زینب کبریٰ کا کردار نکال دیا جائے تو بقائے اسلام کا یہ باب مکمل نہیں ہوتا۔  اپنے خطاب میں معروف عالمہ و خطیبہ آل محمد ع نجمہ جعفری نے کہاکہ یکم شعبان اس سیدہ ہمشیرہِ حسین ع مادرِ عون و محمد آقا زادی غازی عباس ع ملکائے حیاء فاتح شام بی بی کے ظہور پر نور کا مبارک دن ہے کہ جس کے خوف سے یزیدیت قیامت تک لرزتی رہے گی ۔ تقریب سے  خطیبہ آل محمد (ع)  , محترمہ کائنات زینب، معروف سماجی راہنماء ساجدہ کاظمی  نے بھی خطاب کیا اور مومنات کی جانب شریکۃ الحسین علیہ السلام کے حضور قصائد و منقبت کی شکل میں گل ہائے عقیدت بھی بکھیرے گئے۔ آخرمیں مسؤل مرکزی دفتر ایم ڈبلیو ایم محترمہ بینا شاہ اور ضلعی سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات کی جانب سے شرکاء جشن کا شکریہ ادا کیا گیا اور شرکاء کو سانحہ پشاور کے سلسلے میں کل ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree