وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر انتظام پاکستان میں پہلی بار ماہ رجب المرجب کی فیوض و برکات سمیٹنے کے لیے جامع مسجد فاطمہ ہاؤس واپڈا ٹاؤن لاہور میں خواتین کے لیے سہہ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے جو گزشتہ روز سے جاری ہےماس نورانی محفل میں جہاں دعا و مناجات اور تلاوت قرآن اور دیگر عبادات بجائی لائی جا رہی ہیں وہاں مختلف معلم و معلمات اپنے دروس کے ذریعے خواتین کے شعور کو اُجاگر کر رہے ہیں، محترمہ معصومہ نقوی نے کل اور آج کے درس میں “سورۃ الفیل” کی تفسیر بیان کی،مولانا مھدی کاظمی کے دو روزہ دروس “صفات شیعہ” اور قران کی “قراءت و تجوید” کے مضامین پر مشتمل تھےمحترمہ تحسین شیرازی کے ’’اسلامی معاشرت میں خواتین‘‘کے کردار کے عنوان سے دروس جاری ہیں ،علاوہ از یں محترمہ زھرا نقوی مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بھی “حزب الہی خواتین کی خصوصیات” اسلام میں سیاست کی کیا اہمیت ہے اور “اسلامی سیاست کیا ہے جیسے عنوانات پر خواتین سے خطاب کر کے ان کی فکری و مذہبی شعور کو اجاگر کر رہی ہیں،اپنے خطاب میں محترمہ زھرا نقوی نے اسلامی قوانین کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ایک جامع دین ہے جو کہ زندگی کے تمام پہلو کا احاطہ کرتا ہے ، معاشرے میں اسلامی قوانین کے نفاذ کے لیے اسلامی حکومت کا قیام ایک لازم امر ہے اور ہمیں ایک اسلامی ریاست تشکیل دینے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنی چاہیے،محترمہ لبنیٰ زیدی نے دعااور اس کے اثرات کے عنوان پر شرکاء سے خطاب کیا،ذاکرہ اہل بیت ؑ محترمہ خوشبو نے روزے اور اعتکاف کی اہمیت پر گفتگو کی،سہہ روزہ اعتکاف کا آخری دن بروز سوموار ۱۵ رجب المرجب ہے جس میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی خواتین اور دیگر بھی شرکت کرینگی اور اجتماعی طور پر “عمل اُمّ داؤد” بجا لایا جائے گا اور بعد ازاں دعا کی جاے گی۔