وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم و تربیت خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مولائے کائنات کی وصیت پر عمل کرتے ہوئےبلا تفریق مذہب و مکتب ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے. یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں شعبہ خواتین کے تاسیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کئی . ان کا کہنا تھا ایم ڈبلیو ایم ابو ذر زمان قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں ظہور امام(ع) کی زمینہ سازی کیلئےمیدان عمل میں موجود ہے. ان کا کہنا تھا کہ خائن سیاست دانوں کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ملی تشخص کے ساتھ آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے خانم نرگس سجاد نے کہا کہ سیاسی عمل میں خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ خواتین برادران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے دختران ملت ہر میدان میں علماء و زعماء ملت کی دست و بازو ہیں. اجلاس میں خواہر مئہ جبین کو شعبہ خواتین کا آرگنائزر مقرر کیا گیا اور تین ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی. اس موقع پر خواہر روبینہ واجد , خواہر قندیل کاظمی اور خواہرصدیقہ بھی موجود تھیں۔