آزادی کا جو تصور بانی پاکستان قائد اعظم حضرت محمد علی جناحؒ اور ان کی تحریکِ آزادی کے عظیم ساتھیوں نے دیا تھا بوجوہ ہم اس سے فاصلہ اختیار کرچکے ہیں،علامہ شفقت شیرازی

16 اگست 2023

وحدت نیوز(قم)حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی، سربراہ مجلس علما امامیہ و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی کا جو تصور بانی پاکستان قائد اعظم حضرت محمد علی جناحؒ اور ان کی تحریکِ آزادی کے عظیم ساتھیوں نے دیا تھا بوجوہ ہم اس سے فاصلہ اختیار کرچکے ہیں۔ وطن عزیز کے قیام کا بنیادی مقصد ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا جس میں شہریوں کو دین مبین اسلام کی حیات بخش تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے اور اسلام کے احکام کو فرد و اجتماع پر نافذ کرنے کا موقع ملتا تاکہ  مادی و معنوی اعتبار سے ایک قابل تقلید معاشرہ وجود میں آتا اور یہ ثابت ہوتا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں فرد سے لیکر اجتماع تک تمام امور زندگی کے لیے رہنمائی موجود ہے ۔

یہ صرف اسی صورت ممکن تھا جب وطن عزیز میں کسی مسلک کی تعبیرات و تشریحات کی بجائے حقیقی معنوں میں قرآن وسنت کی حکمرانی ہوتی۔ لیکن افسوس ایسا نہ ہوسکا اور ہم بھول بھلیوں میں راستہ گم کر بیٹھے ہیں۔ یوم آزادی ایک ایسا موقع ہے جس پر ہم اپنے عظیم قائد کی تحریک آزادی کے اہداف و مقاصد اور قائد کے تصور ریاست  کا از سرنوجائزہ لیکر مستقبل کے لیےدرست  اہداف کا تعین کریں اور پاکستان کی تشکیل نو کا ایک عزم لیکر جدوجہد کا نئے سرے سے آغاز کریں۔ یوم آزادی کے موقع پر یہی عزم ہمیں مستقبل میں ایک عظیم قوم اور ملک بننے کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree