ایم ڈبلیوایم کویت کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار

24 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(کویت) خاتم الانبیاء ویلفیئر سوسائٹی کویت (مجلس وحدت مسلمین کویت ) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سید شہباز شیرازی انکی رہائشگاہ سلوی پرمنعقد ہوا، جس میں تمام سینئر ارکان نے شرکت کی، پانچ سال سے موجودہ صدر مجلس وحدت مسلمین کویت برادر سیف علی کی تنظیمی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور انکی سربراہی میں ایک سات رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا جوآئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم کویت کےصدر کے انتخاب سے قبل تین ماہ کے عرصے میں رکنیت سازی مہم کے ذریعے تنظیم کی تعارفی مہم اور ممبرسازی کے مرحلے کے بعد نئے صدر کے انتخاب کیلئے زمینہ فراہم کرے گی۔

 اراکین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نمائندہ سید شہباز شیرازی نے کہا کہ آج قوم کو چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، قائدوحدت ، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کہ صورت میں ایک مخلص انتھک نڈر بے باک شجاع اور بابصیرت قیادت میسر ہے جس نے ہمیشہ مشکل حالات میں قوم کی رہنمائی اور کارواں وحدت کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کیا ہے، تمام ارکان نے قائدوحدت کی قیادت پر غیر متزلزل یقین اور انکا بھرپور ساتھ دیتے رہنے اور انکے مظبوط ہاتھوں کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree