وحدت نیوز( لندن) ریاستی ادارے ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کریں، ناصر شیرازی کا اغواء جمہوری اقدار کے منافی آمرانہ اقدام ہے، ناصر شیرازی کو فوری رہا نا کیا گیا تو لندن سمیت پورے یورپ میں احتجاج کا نا رکنے والا سلسلہ شروع ہوگا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین یورپ کے سیکریٹری جنر ل علامہ شیخ مشرف حسینی نے برمنگم میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہزاروں جنازےاٹھانے کے باوجود ملت جعفریہ نے کبھی ریاست کےخلاف ہتھیار نہیں اٹھایا، پنجاب حکومت ملت جعفریہ بلخصوص ایم ڈبلیوایم کےانتقامی سیاسی کاروائیاں ترک کرے، ناصرشیرازی ایڈوکیٹ ایم نامور سیاسی ومذہبی رہنمااور قانون دان ہیں ، جن کا دن دھاڑے اغواء ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں یورپ سمیت دنیا بھر پاکستانی سفارت خانوں پر احتجاجی دھرنوں سے قبل ناصر شیرازی کو بازیاب کروائے۔