وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادجموں کشمیر کے ریاستی سیکریٹری سیاسیات سید تصور حسین موسوی نے تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر کی دعوت پر ان کے دفترکا دورہ کیا اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیداران سے خطاب بھی کیا، بعدازاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کوایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام آٹھ شوال المکرم کومظفر آباد میں نکالی جانے والی تحفظ مزارات اولیااللہ میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام آزاد کشمیر کے ناظم راجہ ذاکر، منہاج القرآن مظفر آباد کےصدرضیاء احمد چغتائی بھی موجود تھے، رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصورموسوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت نے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، ہمارا ہدف پاکستان میں شیعہ سنی یونٹی کے ذریعے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے، اہل سنت و اہل تشیع کو بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی سطح پر پلنے والے تکفیری جراثم سے خطرات لاحق ہیں ، جس کے مقابلے کے لئے دس کروڑ اہل سنت اور پانچ کروڑ اہل تشیع کو میدان میں آنا ہوگا۔
.