وحدت نیوز (اسکردو) 8جون ظالم،جابر اور غاصب لوگوں کے شکست کا دن ثابت ہوگا،عوام علاقے کی تعمیر وترقی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ مورثی سیاست اور مفادپرستوں سے نجات کے لئے باصلاحیت اور محب وطن دیانتدار افراد کو منتخب کریں گے،لٹیرے اور کرپٹ مافیا عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ہم اقتدار کے حصول کے لئے نہیں اقتدار کی بحالی کے لئے میدان میں اترے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی موسوی نے کارکنان سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اب کسی بہکاوے میں نہیں آینگے،ہم خطے میں عادلانہ نظام کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں،اشرافیہ کے فرسودہ نظام کے خاتمے کے بغیر علاقے میں ترقی ممکن نہیں،عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے کی ہم اجازت نہیں دینگے،اگر گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہے گی۔