حکمرانوں نے مرضی کے نتائج لینے کی کوشش کی تو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

19 مئی 2015
حکمرانوں نے مرضی کے نتائج لینے کی کوشش کی تو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، علامہ راجہ ناصرعباس



وحدت نیوز(روندو          )استحصالی حکمرانوں کو گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کو غصب نہیں کرنے دینگے،الیکشن منصفانہ نہ ہوئے تو خطے میں نہ ختم ہونے والا بحران پیدا ہو جائیگا،جی بی کے الیکشن فوج کی نگرانی کرائی جائے،ن لیگ دھاندلی کی سیاست کو جی بی میں نہ لائے،حکمرانوں نے مرضی کی نتائج لینے کی کوشش کی تو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روندو میں عوامی استقبالی ریلی سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں ،مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار قوم کے خادم بن کر خدمت سر انجام دینگے،اگر ہمارے نمائندے عوامی خدمت میں ناکام رہے تو ہم ان کو دوبارہ عوامی عدالت میں لے جائیں گے،ہمارے امیدواروں کا امتحان ہے کہ وہ اس عوامی ذمہ داری کو کیسے نبھاتے ہیں،ہم عوامی خدمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گذشتہ ادوار کے حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آپہنچا ہے،کرپٹ مافیا عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ہم عوام سے یہ برملا کہتے ہیں کہ ہم معصوم نہیں غلطیاں ہم سے ہو سکتی ہے لیکن ہم خیانت ہرگز نہیں کریں گے،علاقے میں مسلسل برسر اقتدار رہنے والوں نے عوام کو پتھروں کے دور میں دھکیل دیا ہے،اب وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگتے ہیں،یہاں کے استحصالی سیاست دانوں اور مزہبی بلعم بعوروں نے عوام کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا،ہماری جدو جہد مظلوم عوام کو ان کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree