گلگت،ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ ساجد شیرازی کی کار لینڈسلائڈنگ کے باعث دریا میں جاگری،تلاش تاحال جاری

20 جولائی 2016

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری فلاح وبہبود علامہ سید ساجد حسین شیرازی کی گاڑی کو گلگت جاتے ہوئے گرم چشمہ کےمقام پر حادثہ ، لینڈسلائڈنگ کے نتیجے میں کار دریا میں جا گری، علامہ ساجد شیرازی کے ہمراہ تیم خانہ بہشت مصطفی کے سرپرست سید شاہد ہادی اور ان  کا 11 سالہ بیٹا بھی گاڑی میں موجود تھے تینوں افراد تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے ، آخری اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹرحاجی رضوان علی اورترجمان الیاس صدیقی،غلام عباس سمیت پانچ رکنی وفدچلاس روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ مقامی انتظامیہ سے بات چیت کے بعد ریسکیوآپریشن میں تیزی لانے کی کوشش کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree