پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مک مکا گلگت بلتستان کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کرے،شیخ نیئرعباس

30 ستمبر 2014

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان میں نگران سیٹ اپ اور چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔جعلی مینڈیٹ سے برسراقتدار آنے والی حکومت کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ گلگت بلتستان کے معاملات میں مداخلت کرے۔ نگران وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کے چناؤ میں دیانت دار،سیاسی وابستگی سے بالاتر اور اہل افراد کا چناؤ کیا جائے۔ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے غیر جانبدار ریٹائرڈ جج یا بیورکریٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔مرکز کی طرح مک مکا کی پالیسی کو جاری رکھ کر انتخابات میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تواس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئرعباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مرکز میں مک مکا کی پالیسی پر گامزن ہیں اور گلگت بلتستان میں بھی باریاں لینے کے خواب دیکھ رہی ہیں جسے شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دیا جائیگا۔ہماری جماعت گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی اور عوام کے حقیقی مینڈیٹ کو چرانے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔شفاف انتخابات کے راستے میں خلل ڈالنے اور من پسند انتخابی نتائج کے ذریعے اقتدار تک پہنچے کے خواب دیکھنے وا لے موجودہ ملکی صورت حال سے عبرت حاصل کریں۔ گلگت بلتستان کے عوام بیدار ہیں اورکئی دہائیوں سے باریاں لیکر حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ماضی کے تمام مظالم کے حسابات چکادینے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا وفاقی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اورزرداری کی بیساکھیوں پر چلنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree