علی مسجد جوٹیال بم سازش کیس ملوث مجرموں کی عدم گرفتاری پر عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے، علامہ بلال سمائری

30 ستمبر 2014

وحدت نیوز ( گلگت) علی مسجد جوٹیال بم سازش کیس ملوث مجرموں کی عدم گرفتاری پرعوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور سیکورٹی ادارو ں کی عدم لچسپی سے ثابت یہ ہورہا ہے کسی وہ دباؤ کا شکار ہیں اور واقعے میں ملوث کرداروں کو محفوظ راستہ دینا چاہتے ہیں۔چار کلومیٹر کے رقبے والے شہر میں درجنوں سیکورٹی ایجنسیاں کام کررہی ہیں اور دہشت پھیلانے والوں کے سراغ لگانے میں ناکامی نے ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑے ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل محمد بلال سمائری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا آج ا نہوں نے اہل تشیع کی مسجد میں بم رکھا ہے تو کل کہیں اور بھی رکھ سکتے ہیں۔سیکورٹی اداروں نے ایسے واقعات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اورمحض خانہ پرُی کی گرفتاری عمل میں لاکر فائل بند کردی گئی تو اس کے بہت برے اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے موثر اور جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے اور کسی دباؤ میں آئے بغیر دہشت گردوں کا سراغ لگاکر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں خبر دار کیا کہ اگر انہوں نے ماضی کی روش کو ترک نہ کی اور دہشت گردوں پر ہاتھ نہ ڈالا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree