نیشنل بنک کے فرض شناس آفیسرزبیدعلی شیخ کے خلاف ممبرا ن اسمبلی کی قرارداد بلیک میلنگ کے مترادف ہے،عارف قنبری

29 فروری 2016

وحدت نیوز (گلگت) سرکاری آفیسروں کے خلاف ممبران اسمبلی کی قرارداد بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔نیشنل بنک کے ریجنل ہیڈ زبید علی شیخ کی مخالفت محض اپنے مفادات کیلئے ہے حالانکہ موصوف ایک ایماندار اور مخلص سرکاری آفیسر ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف قنبری نے کہا ہے کہ نیشنل بنک کے ہیڈ زبید علی شیخ نے نیشنل بنک کووسعت دیکر نہ صرف عوامی مشکلات کو دور کیا بلکہ ادارہ ہٰذا میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں میرٹ کو فالو کیا ہے۔ماضی میں اس قومی ادارے کو چند مخصوص ذہنیت کے آفیسران نے نیشنل بنک کو محدود کردیا تھا اور میرٹ کی دھجیاں اڑاکر من پسند افراد ملازمتیں دیکر بنک کو دیوالیے کے قریب کردیا تھا۔ایسے اصول پسند آفیسر کے خلاف ممبران اسمبلی کی قرارداد سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ بہت سے اداروں کے آفیسران سر تا پا کرپشن میں ملوث ہیں جن کے خلاف کوئی قرارداد نہیں لائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو عوام نے اس لئے تو منتخب نہیں کیا کہ وہ سرکاری آفیسروں کے خلاف قرارد پیش کریں اور ڈرا دھمکاکر اپنے مفادات حاصل کریں۔مجلس وحدت مسلمین تمام ایماندار اور مخلص سرکاری آفیسروں کی پشت پر کھڑی ہے ،آفیسرز کسی دھونس دھمکی میں نہ آئیں اور اداروں میں کرپشن و اقربا پروری کو ختم کرکے میرٹ کی بحالی کو یقینی بنائیں تو پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔علاقے میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،آٹے کے بحران اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے اسمبلی اراکین کی دلچسپی نہ ہونے کے برابرہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک کی اپنی بلڈنگ جو ایک عرصے سے ویران پڑی تھی جسے موجودہ ریجنل ہیڈ نے اپنی ذاتی دلچسپی لیکر اس بلڈنگ کو دوبارہ آباد کی ہے۔ایسے مخلص آفیسروں کے خلاف اس طرح کی بیجا مخالفت سے پورے علاقے کا نقصان ہوگا لہٰذا ممبران اسمبلی سے گزارش ہے کہ وہ کسی کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کی بجائے قومی مفاد کو پیش نظر رکھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree