وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو ا ہو اہے او ر محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیاں نگران حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔محکمہ تعلیم کا قبلہ درست کرنے کے لیے قوم تیار رہے کرپشن مافیا نے محکمہ تعلیم میں بدترین بدعنوانی کو تاحال جاری و ساری رکھا ہو اہے جو کہ نئی نسل کے ساتھ خیانت اور بدترین جرم ہے۔ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے لیے نہ سیکیورٹی ادارے مخلص نظر آتے ہیں، نہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور نہ احتسابی ادارے۔ محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانیوں اور غیرقانونی تقرریوں کے خلاف ریاستی ادارے اور اعلی حکام یرغمال ہونے کی بجائے اس ادارہ سے کرپشن کو پاک کرنے کی کوشش کی جائے بصورت دیگر یہ مافیا دیگر اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ کربرباد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نگران دور حکومت میں بجلی لوڈشیڈنگ، چور بازاری،بدعنوانی اوراخلاقی بے راہ روی کا دور دورہ نظر آتا ہے۔خطہ میں جاری بدعنوانی اور مظالم کے خلاف عوام کو اٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، عوام خود آگے آکے جمہوری طاقت سے بدعنوانی اور مظالم کیخلاف قیام کرنے کی ضرورت ہے۔سیکیورٹی ادارے بلتستان کے حالات کو آسان نہ لیں علائم کچھ اچھے نہیں دکھ رہے ہیں ۔ اتحاد مسلمین کے خلاف سازشی عناصر سرگرم عمل ہے۔ عوام ہشیار رہیں اور کسی قسم کی سازش میں آئے بنااپنے صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا آئی جی پی گلگت بلتستان کو بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بھی روایتی دورہ سے ہٹ بلتستان کے دورہ میں مثبت تبدیلی لانے اوریہاں کے پولیس کو درپیش مسائل حل کرنے میں اقدامات اٹھائیں گے۔ ان سے امید کرتے ہیں کہ سکردو میں قائم پی ٹی سی کو فنکشنل کریں گے اور یہاں موجود پولیس نفری کو کمی کودور کرنے اور استحقاق رکھنے والے پولیس آفیسران کی پروموشن کریں گے اور محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔