وحدت نیوز (گلگت) یمنی مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور سعودی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے جرم میں پابند سلاسل ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات غلام عباس سینٹرل جیل گلگت سے وحدت نیوزکے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسیری اور جیلیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مذمت وصیت امیر المومنین (ع)ہے،جس سے کبھی سرمنہ انحراف نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کے پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی پولیٹیکل ویکٹمائزیشن جاری ہے، جسے بند ہونا چاہئے، ن لیگ کا یہ سیاسی انتقام گہنائونی سازش ہے، نیشنل ایکشن پلان کی آڑمیں سیاسی مخالفت پر منبی گلگت بلتستان میں پہلا مقدمہ ایم ڈبلیوایم کے خلاف درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کے سینٹرل جیل گلگت میں اسیر ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنما شیخ شہادت حسین، مطہر عباس اور آئی ایس او کے صدر جمال حیدر کے حوصلے بلند ہیں اورکسی صورت اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹنے کو آمادہ نہیں ، ہم نے اے ٹی سی کورٹ میں درخواست ضمانت جمع کروائی تھی جو کہ تعصب کی بنیاد پر مسترد کردی گئی، اب ہم چیف کورٹ میں اپیل دائر کرنے جا رہیں ہیں امید ہے کہ ہماری ضمانت منظور ہوجائے گی، ہماری تمام احباب اور مومنین سے اپیل پے کہ تمام اسیران کی استقامت کیئے دعا فرمائیں ۔