وحدت نیوز (شگر) ایم ڈبلیوایم نے شگر کے عوام سے الیکشن سے پہلے کئے ہوئے وعدے کو نبھانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردئے۔جبکہ شگر کی عوام کی سب بڑا مسئلہ صحت کے مسائل کو حل کرنے کا بیڑا اُٹھالیا۔کوتھنگ شگر میں پہلا نجی طور پرہیلتھ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔سنگ بنیاد مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی ،شیخ ضامن علی مقدسی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شگر کے ہاتھوں سے رکھا گیا۔کمپلیکس وسیع و عریض جگے پر تعمیر کی جارہی ہے جس میں صحت سے متعلق اور ضروریات کے تمام اشیاء موجود ہونگے۔اس موقع پر سابق امیدوار فدا علی شگری اور سینکڑوں مقامی افراد بھی موجود تھے جو کمپلیکس کی سنگ بنیاد کے موقع کافی جذباتی اور خوش دکھائی دے رہے تھے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں شگر میں صحت کی مسائل پر خاطر خواہ کوئی توجہ نہیں دی گئی یہی وجہ ہے شگرمیں مریضوں کیلئے سرکاری طور پر ایک رورل سنٹر کے علاوہ کوئی دوسری سہولت موجود نہیں جس کی وجہ سے اکثر پیچیدہ اور سخت مریضوں کوسکردو ریفر کرنا پڑتا ہے اور اکثر راستے میں دم توڑ جاتے ہیں۔اس کمپلیکس کی مکمل ہونے کے بعد شگر کی عوام کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات گھر کے دہلیز پر میسر آئیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم نے الیکشن سے پہلے عوام سے میڈیکل کمپلیکس کا وعدہ کیا ہوا تھا جسے انہوں نے نبھایا۔