عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا خپلو کا دورہ، 15 اپریل دھرنوں کی تیاریاں عروج پر

12 اپریل 2014

وحدت نیوز(بلتستان)عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے اراکین جن میں علامہ آغا علی رضوی، مولانا محمد بلال زبیری، علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی، سیاسی رہنما غلام شہزاد آغا، شیخ محمد اسلم نیازی نے 15 اپریل کے گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف دیئے جانے والے دھرنوں کی تیاری کے سلسلے میں ضلع گنگچھے کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران گول کے علماء و عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ گول میں بزرگ عالم دین سید عنایت سے ملاقات کی اور 15 اپریل کے پروگرام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی نے دارالعلوم غواڑی میں بھی غواڑی اور نواحی علاقوں کے علماء و زعماء سے تفصیلی ملاقات کی۔ دارالعلوم غواڑی کے مہتمم مولانا عبدالواحد نے عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کو خوش آمدید کہا اور گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف جاری تحریک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عظیم عوامی مسئلے کے حل تک ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

 

عوامی ایکشن کمیٹی نے خپلو میں بھی علماء، زعماء اور عمائدین خپلو سے ملاقات کی اور 15 اپریل کی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو کی اور حکومتی سردمہروں پر گفتگو ہوئی۔ خپلو میں چیئرمین شیعہ علماء کونسل علامہ شیخ غلام حسین جوہری، سید حمایت خطیب امام جمعہ خانقاہ معلٰی، مولانا عبدالواحد خطیب مسجد چقچن، محمد اسحاق امیر جماعت اہلحدیث خپلو، محمد قاسم رجائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع گنگچھے، محسن علی صدر ایم وائی ایف و خطیب جامع مسجد صوفیہ نور بخشیہ، جعفر علی نائب صدر NYF گنگچھے، جعفر علی ڈپٹی سیکرٹری جنرل NYF، بشارت علی اخوندی رکن انجمن امامیہ صوفیہ نوربخشیہ شریک تھے۔ اس دورہ کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء اور تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے اجتماعی طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ گندم سبسڈی کے خاتمے تک ہر طرح کی مشکلات برداشت کرنے اور سخت ترین اقدامات اٹھانے کے آمادہ ہیں۔ خپلو کے علماء و زعماء اور رہنماوں نے فیصلہ کیا کہ عوامی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور گندم سبسڈی کے خاتمے کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree