وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء کے اغواء کے خلاف آواز بلند کرنے والی شخصیات اور جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناصر عباس شیرازی کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری کے خلاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے آواز کی، جس کے لیے ہم ان سب کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں علامہ شیخ حسن جعفری نے جس موثر انداز میں اس کارروائی کی مذمت کی اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا نہایت ہی قابل قدر ہیں۔ پاکستان بھر کی طرح جی بی میں آئی ایس او پاکستان، امامیہ آگنائزیشن، پاکستان تحریک انصاف، شیعہ علماء کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی، آل پاکستان مسلم لیگ، مسلم لیگ قاف، جی بی یوتھ الائنس، بلتستان یوتھ الائنس، انجمن تاجران، جی بی تھنکرز فورم، انجمن امامیہ، انجمن تاجران، ائمہ جمعہ و جماعت، تنظیمی مسؤلین، کارکنان، خیرخواہان اور بزرگان نے اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیا ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی ان تمام جماعتوں کی کوششوں اور دعاوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری غیر موجودگی میں بلتستان بھر سے اس معاملے پر موثر آواز اٹھا کر اور ہم سے اظہار ہمدری کر کے ثابت کیا کہ یہ قوم متحد ہے اور کسی بھی ظلم پر خاموش رہنے والی نہیں ہے۔ ہم صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس معاملے میں مختلف طریقے سے ہمارا ساتھ دیا۔