وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلیمن پاکستان گلگت بلتستان نے شام میں حضرت بی بی زینب (س) کے روضہ اقدس پر تکفیریوں کے حملے اور متولی کی شہادت اور روضے کو پہنچنے والے جزوی نقصان پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کی اپیل پر بھرپور احتجاج اور ایام سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم گلگت سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات قاسم علی نے کہا ہے کہ شام میں عالمی استعماری طاقتیں مقامی تکفریوں کی بھرپور مدد کرکے خانہ جنگی کو فروغ دے رہی ہیں اور اس میں بعض عرب ملکوں کی بھی براہ راست مداخلت ہے، جو لمحہ فکریہ اور شرمناک اقدامات ہیں۔