حکومت کے سودنوں میں تبدیلی کے راگ دم توڑ گئے ،بجلی کابحران سردیوں سے پہلے ہی شدت اختیار کرگیا،کاچو امتیازحیدرخان

31 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (گلگت) حکومت کے سودنوں میں تبدیلی کے راگ دم توڑ گئے ،بجلی کابحران سردیوں سے پہلے ہی شدت اختیار کرگیا۔حکومت کی یہی کارکردگی رہی تو سردیوں میں گلگت کے عوام بجلی کو صرف خواب میں ہی دیکھ سکتے ہیں۔لوڈشیدنگ کے د ورانیہ طویل ہونے سے طلباء کو سخت پریشانی کاسامنا ہے ،حسین خوابوں کے سبز باغ دکھانے والوں کے گھروالے لوڈشیڈنگ کی اصطلاح سے ناواقف ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے منتحب رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچوامتیاز حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے نعرے صرف اخبارات کی حد تک ہیں عملی طور پر کہیں بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔چوری چھپے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کا سلسلہ اسی طرح سے جاری ہے،کرپشن اور اقربا پروری اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا سلسلہ پہلے سے زیادہ شد ومد سے جاری ہے۔سردیوں کے ابتداء میں ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طوالت اختیار کرگیا ہے اگر یہی طرز حکمرانی جاری رہی تو انتہا سردیوں میں لوگ بجلی محض خوابوں میں ہی دیکھ سکتے ہیں۔قوم کے معمار بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں ،غریب والدین پر لائٹنگ کا اضافی بوجھ ناقابل برداشت ہے۔وزیر اعلیٰ اور وزراء کی فوج اخباری بیانات سے حکومت چلارہے ہیں،حالیہ زلزلے کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں اور نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ۔شاہراہ قراقرم پر حادثے کا شکار ہونے والوں سے دیدہ و دانستہ چشم پوشی نے حکومتی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان چھوڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree