جس جماعت کی بنیاد مظلوم کی حمایت ظالم سے نفرت پر استوار ہواس کے کارکنوں مایو س نہیں ہوتے،فدا شگری

17 جولائی 2015

وحدت نیوز (شگر) مجلس وحدت مسلمین حالیہ الیکشن میں کل ووٹوں کی تعداد کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے بعد دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔کارکن حوصلہ رکھیں جس پارٹی کی بنیاد حق اور صداقت اور مظلوم کی حمایت ظالم سے نفرت پر استوار ہواس پارٹی کے کارکنوں مایوس نہیں بلکہ اپنے اہداف و مقاصد پر کاربند ہوتے ہیں۔ایم ڈبلیو ایم کے ووٹر لاوارث نہیں مخالف پارٹیاں ہمارے کارکنوں میں مایوسی پھیلانے سے باز رہیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنماء مجلس وحدت مسلمین شگر و سابق امیدوار حلقہ 6شگر فدا علی شگری نے مرکزی آفس ایم ڈبلیو ایم شگرمیں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ مخالف پارٹیوں کے افراد ہمارے کارکنوں کو بدظن کرنے اور ان میں مایوسی پھیلانے کیلئے طرح طرح کے حربے استعما ل کررہے ہیں تاکہ ایم ڈبلیو ایم کے ہمدرد اور کارکن مایوس ہوجائیں یہ ان کی خام خیالی ہے کہ یہ واحد پارٹی ہے جس میں مفاد سے بالاتر ہوکر صرف نظریاتی لوگ شامل ہے ۔باقی پارٹیوں میں مفاد پرست اور مطلبی شخصیات کی بھرمار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم بہت کم عرصے میں علاقہ شگر کی بہت بڑی پارٹی بن کر ابھریے گی۔مجلس وحدت مسلمین بہت جلد شگر کے تمام گوشہ و کنار میں اپنا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط کرے گی اور علاقہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree