وحدت نیو ز (بلتستان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے زیر صدارت بکھرکی افسوسناک صورتحال پر جس میں سانحہ بھکر کی سوئم کے موقع پر علمائے کرام اور عزاداروں کی گرفتاری پر ایک ہنگامی اجلاس کا انعقادکا انعقاد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ ضیاء الحق کے باقیات سے یہ توقع رکھنا کہ وہ دہشت گردوں اور تکفیریوں کی پشت پناہی نہیں کرے گی، پر امن شیعہ شہریوں کے خون کی ندیاں نہیں بہائے گی ، محب وطنوں کو جیلوں میں نہیں ڈالے گی عبث ہے اورپاکستان بنانے والے ملت تشیع کے لیے جینا دوبھر نہیں کرے گی عبث ہے ۔ موجودہ حکومت ضیاء الحق کے باقی ماندہ مقاصدکی تکمیل چاہتا ہے اور ان مقاصد کی تکمیل کے لیے دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ موجودہ حکومت کی دہشت گردوں سے مذاکرات اس بات کی دلیل ہے کہ وہ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو مجرم سمجھنے کے لیے تیار نہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھکر میں شیعہ علمائے کرام کی گرفتاری نے موجودہ حکومت کو بے نقاب کردیا ، اگر حکومت اپنے مظالم کا سلسلہ ختم نہیں کرتا تو اس کا حشر رئیسانی حکومت سے مختلف نہیں ہوگا ۔ بکھر میں پنجاب حکومت کی مظالم کی انتہا یہ ہے کہ گولیاں بھی ہم پر چلیں اوراسیر بھی ہم ہوں جبکہ قاتل ، تکفیری اور دہشت گرد کے خلاف نہ کوئی قانون اور نہ اصول ۔ اجلا س میں حکومت شیعہ علمائے کرام اور جوانوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔