امام موسی کاظم (ع) پیکر صبر و استقامت تھے، علامہ علی رضوی

07 جون 2013

s ali rizviوحدت نیوز (بلتستان) اسیر بغداد حضرت امام موسی کاظم (ع) کی حیات طیبہ باطل نظام کے خلاف ڈٹ جانے کے لئے نمونہ عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ علی رضوی نے امام بارگاہ قائد آباد نیورنگاہ میں اقلیم امامت کے ساتویں تاجدار امام موسیٰ کاظم (ع) کی شہادت کے مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی رضوی نے کہا کہ ہمارے ہر امام معصوم کی حیات طیبہ ہر زمانے میں پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ کے والد بزرگوار امام جعفر صادق (ع) اور دادا امام محمد باقر ع کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہمیں علمی میدان میں آگے بڑھنے کا درس ملتا ہے جبکہ آپ کے جد امجد حضرت امام زین العابدین (ع) کی زندگی صبر تحمل اور عبادت و ریاضت میں نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام موسی کاظم (ع) نے بھی اپنے جد امجد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صبر و رضا کی راہ میں استقامت دکھائی یہاں تک کہ آپ کی شہادت نے بنو عباس کی حکومت کے ایوانوں میں دراڑیں پیدا کردی جو کچھ ہی عرصے میں زمین بوس ہوگئی، جو آج پوری دنیا کے حکمرانوں کے لیے عبرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام موسی کاظم (ع) نے برسوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ظالم اور طاغوتی حکمرانوں سے زنجیروں میں بھی مقابلہ کرتے رہے اور ایک لحظہ کے لیے بھی ظالم نظام کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی امام موسی کاظم (ع) کی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے تمام ظالم قوتوں کے مدمقابل قیام کرنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree