آغا راحت الحسینی کا نواز لیگ کو ایم ڈبلیوا یم کی پیشکش کو قبول کرکے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ

09 مئی 2015
آغا راحت الحسینی کا نواز لیگ کو ایم ڈبلیوا یم کی پیشکش کو قبول کرکے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ

وحدت نیوز(گلگت )آغا راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے خطبہ میں نواز لیگ کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کی پیشکش کو قبول کے کے فوری گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا نے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 2009 میں پی پی پی کی جانب سے نیا سیٹ اپ دینے پرمختلف طبقوں نے حمایت کر کے انہیں حکومت سے نوازا ، اگر نون لیگ بھی پی پی پی کی طرح آئینی صوبے پر عمل کرتی ہے تو ہم عہد کرتے ہیں کہ علاقے بھر میں نون لیگ کی حمایت کر کے انہیں انتخابات میں کامیاب بنا ئیں گے ،آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان کا متعبر اخبار علاقے کے دیرینہ اہم ایشو کے بارے میں مثبت اور غیر معمولی اہمیت کے حامل معاملے کو سامنے لایا ہے اس لئے نواز لیگ فوری طور پر ایم ڈبلیو ایم کے آفر کو قبول کر لینا چاہیے ۔

آغا راحت حسینی نے کہا کہ اگر نواز لیگ ایم ڈبلیو ایم کے پیشکش کو قبول کرکے تنازعہ حل کریں تو ہم انتخابات میں انکے حق میں مہم چلائیں گے ، آغا راحت الحسینی نے کہا کہ آفر معقول ہے تا ہم نواز لیگ کی دو سالہ کا رگردگی مایوس کن ہے اس لئے اس میں کسی بڑی پیش رفت کی امید کم ہے کیو نکہ وفاق میں برسرِ اقتدار آنے کے بعد اس علاقے کو کچھ نہیں ملا اور زبانی اعلانات کے ذریعے محض عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree