وحدت نیوز(گلگت) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین گلگت میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں برادران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کا مقصد حلقہ دو کی تنظیم سازی کے حوالے سے تھا ۔ جس میں برادر شعیب کمال حلقہ 2 کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں ۔
پروگرام سے مرکزی تنظیم سازی محمد جان علی شاہ نے خطاب کیا اور کہا کے برادر شعیب کمال سے پرامید ہیں کہ وہ حلقہ دو کی نمائندگی بہترین انداز میں کریں گے ۔پروگرام سےشیخ علی حیدر سینئررہنما ایم ڈبلیو ایم نے خطاب کیا اور برادر شعیب کمال کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ برادر شعیب کمال سے ہماری بہت سے امیدیں وابستہ ہیں اور پارٹی فعالیت کے لئے بہترین انداز میں کام کریں گے ۔
پروگرام سے رکن شوری عالی برادر عارف قمبری نے خطاب کیا اور مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پارٹی کو حلقہ دو میں پہلے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم پر امید ہیں کہ ان شاء اللہ برادر شعیب کمال اپنی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے اور پارٹی کو مزید فعال کرنے کی کوشش کریں گے ۔