وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تنظیم سازی کے آرگنائزر جناب مولانا محمدجان حیدری کے کہا ہےکہ دستوری پالیسی کے مطابق گلگت بلتستان کے ہر انتخابی حلقہ کو تنظیمی ضلع کا مقام دیاگیاہے۔اس فارمولےکے تحت آج گلگت حلقہ 1، 3 اور 4کےضلعی سیکریٹریز کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
حلقہ 1 سے فاضل عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید قائم علی شاہ ،حلقہ 3 سے فعال نظریاتی شخصیت جناب ابوالحسن صاحب جبکہ نگر حلقہ 4 سے برادر شیخ عارف حسین فاروقی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
ان تینوں بزرگوں سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ نیر مصطفوی نے باقاعدہ حلف لیا۔حلقہ 3 کی تقریب حلف برداری جامع مسجد دنیور ، حلقہ 1 اور4کی تقریب حلف برداری صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ہوئی۔