وحدت نیوز(سکردو) حلقے کے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کا احساس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما اور صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نےاعلیٰ ظرفی کی بہترین مثال قائم کردی ہے ،
وزیر زراعت میثم کاظم نےمحکمہ برقیات کو اپنے گھربجلی کی اسپیشل لائن لگانے سے روک دیا۔وزیر زراعت کا کہنا تھا میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، پروٹوکول کلچر کا قائل نہیں ہوں جیسی بجلی عوام کو مل رہی ہے میں بھی اسی پر اکتفا کروں گا ،عوام کو سہولیات دینے کی کوشش کریں گے عوام نے ہی مجھے ووٹ دے کر اسمبلی پہنچایا ہے۔
دوسری جا نب عوامی سطح پر وزیر زراعت کے اس فیصلے کو خوب پزیرائی مل رہی ہے،لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا۔کاظم میثم کے ووٹرز سپورٹرز اور علاقہ عوام نے کہا ہے کہ وزیر زراعت نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے ، وہ چاہتے تو بجلی کی اسپیشل لائن کا کنکشن لے سکتے تھے لیکن انہوں نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ایسا نہیں کیا۔