ایم ڈبلیوایم رہنما و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری کی وفد کے ہمراہ وفاقی مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے ملاقات

09 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان کونسل کے ممبران کی وفاقی مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے اہم ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی عمل اور عوام کے مسائل سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی، ملاقات میں گلگت بلتستان کونسل کے جوائنٹ سیکرٹری، دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کونسل کے ممبران رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسن،حشمت اللہ خان،اقبال نصیر، عبد الرحمٰن اور ایوب شاہ شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree