علامہ آغا سید علی رضوی دوبارہ بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر منتخب ، چیئر مین علامہ راجہ ناصرعباس نے حلف لیا

11 جون 2022

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام راہیان کربلا صوبائی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی،رکن مرکزی تنظیم سازی کونسل آصف ایڈوکیٹ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی،نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نئیر عباس مصطفوی،ممبر گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری سمیت صوبائی رہنماؤں اور ضلعی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہدا ءکی یاد منانا اور ان کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے کیونکہ شہداء نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا اور اسلامی نظریات، ملکی حفاظت اور ناموس وعزت وآبرو کےلیے اپنی جانوں کو قربان کیا،شہداء کی قربانیوں کا صلہ ہے کہ ہم آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ شہداء اللہ کے ہاں سے رزق پارہے ہیں اس لئے انہیں مردہ نہ کہو۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں رجیم چینج کے نام پر امریکی غلامی کو قبول کیا جارہا ہے اس کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے اورہم امریکی غلاموں سے کسی قسم کا کوئی تعلقات نہیں رکھیں گے۔ کانفرنس کے آخر میں انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوا جس میں علامہ آغا علی رضوی بھاری اکثریت کے ساتھ صوبائی صدر منتخب ہوئے۔

 آغا علی رضوی کو دوبارہ صوبائی صدر منتخب ہونے پر پارٹی کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے مبارکبادی، آغا علی رضوی نے کہا کہ میں اراکین صوبائی شوریٰ کا شکریہ ادا کرتا ہیں کہ انہوں نے مجھے دوبارہ صوبائی صدر منتخب کیا ،میں اپنی بساط کے مطابق اپنے فرائض منصبی سےعہدہ براہ ہونے کی بھرپور کوشش کروں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree