حضرت عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے،علامہ ظفرعباس شمسی

04 فروری 2025

وحدت نیوز( ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ حضرت عباس ابن علی علیہ السلام شجاعت، وفا اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔ انکی شخصیت ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں جشن ولادت باسعادت حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ امام صادق علیہ السلام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت، وفاداری اور ایثار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ ان کی شخصیت ہمیں وفاداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، جو آج کے دور میں مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کو بھی حضرت عباس علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور معاشرے میں اتحاد و اخوت کو فروغ دینے کا عزم کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید قادر شاہ، ضلعی صدر سید بہار علی شاہ، نائب صدر سید سعید علی شاہ سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree