ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کی سیاسی کونسل کا اجلاس، حالیہ انتخابات میں شاندار سیاسی کامیابیوں پر خراج تحسین

20 فروری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)سیاسی کونسل گلگت بلتستان کا اہم اجلاس صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، سیاسی کونسل کے ممبران سیکرٹری سیاسیات و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی و اپوزیشن لیڈرکاظم میثم، رکن اسمبلی و چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی فار لوکل گورنمنٹ شیخ اکبرعلی رجائی، رکن اسمبلی و چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی فار پی اینڈ ڈی کنیز فاطمہ، رکن شوری ' عالی کاچو زاہد علی خان، سابق معاون خصوصی وزیراعلی ' گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی، رہنما ایم ڈبلیو ایم حاجی محمد علی نے شرکت کی۔

 اجلاس میں ملک کے جنرل الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ جنرل الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کی جس طرح کی کوششیں ہوئیں اور عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ جب تک شفاف انتخابات کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا جائے ملک میں سیاسی، معاشی اور دفاعی استحکام نہیں آسکتا۔ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف کی عملداری کے بغیر ملک کی ترقی و استحکام محض خواب ہے۔ لہذا آئین و قانون سے روگردانی کی روش ترک کرنا ملک کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور انتخابات میں عوام کے فیصلے کو قبول کیاجائے اور کسی بھی ادارے کی مرضی کا مینڈیٹ بنانے کی کوشش ملک کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔

اجلاس میں جنرل الیکشن میں صوبائی اور این اےکی مجلس وحدت کی مینڈیٹ کو بھی چھینے جانے پر تشویش کا اظہار اور مذمت کی گئی۔ ملک بھر سے مشکل ترین صورتحال میں الیکشن میں حصہ لینے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا اور کرم  ایجنسی میں حمید حسین کی این اے پر کامیابی اور پنجاب اسمبلی میں اسد عباس کی کامیابی پر مجلس کے قائدین کو مبارکبادی دی گئی۔ پاراچنار اور راولپنڈی کے عوام کا مجلس وحدت پر اعتماد پر عوام کا شکریہ ادا کیاگیا۔ امید کی گئی کہ ہمارے منتخب اراکین عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں مرکزی سیاسی کونسل کی فعالیت اور ملک بھر میں جاری سیاسی کامیابیوں کو سراہا گیا اور بھرپور اعتماد کے اظہار کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا قرار دیا گیا۔ اس سلسلے میں وفاقی سطح پر دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس کا ربط اور اعتماد کو سیاسی میدان میں فعالیت کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں موجود تمام کارکنان، قائدین اور خیرخواہوں کو جنرل الیکشن میں کامیابی پر ہدیہ تبریک بھی پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے سیاسی مسائل کے حل کے لیے مجلس صف اول کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے جنرل الیکشن میں اصولی بنیادوں پر پی ٹی آئی کی حمایت اور جبر کے مقابلے و استقامت پر ایم ڈبلیو ایم کا باضابطہ شکریہ ادا کرنے پر اور مجلس کے موقف کی بھرپور حمایت کو سراہا گیا۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی جانب سے آزاد اراکین کی جانب سنی اتحاد کونسل میں پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کی شمولیت اور سنی اتحاد کونسل ، پی ٹی آئی و ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ فیصلہ کے بعداتحاد کو ملک کے استحکام و ترقی کا سبب قرار دیا گیا۔ ساتھ ہی اتحاد و وحدت کی فضا کے قیام اور ملک  کو جوڑنے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree