ضلع کھرمنگ کے منصوبوں میں ردوبدل کیا گیا تو شدید ردعمل آئے گا، ایم ڈبلیو ایم

28 نومبر 2023



وحدت نیوز(کھرمنگ)مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے سیکریٹری جنرل و سابق امیدوار حلقہ نمبر تین مولانا محمد حسن محمدی نے حالیہ دنوں ضلع کھرمنگ کے منظور شدہ منصوبوں میں غیر قانونی ردوبدل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ایک نمائندہ دوسرے اسمبلی ممبران کے منصوبوں کو خراب کرنے کی کوشش کرے۔ یہ نہ اخلاقی طور پر قابل تائید ہے نہ عوام ایسے ہتھکنڈے کو ویلکم کہیں گی۔ بلکہ جس جس جگہ کے ترقیاتی منصوبے کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی وہاں کے عوام کیطرف سے بھرپور ردعمل آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کھرمنگ سے اسوقت چار ممبران صوبائی اسمبلی کے ممبر ہیں جن کے ہوتے ہوئے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھنا چاہیئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اہم اور سینیئر رکن کے بطور وزیر تعمیرات کی زمہ داری بنتی ہے کہ انا اور ضد کے لئے غیر مقبول مشوروں میں ٹریپ ہونے کی بجائے ضلع اور عوام کا سوچیں۔ آئندہ بھی عوام کو منہ دکھانا ہے اور اسی ضلع میں کام سیاست کرنا ہے۔ حکومت اور عہدہ آج ہے تو کل نہیں رہے گا۔ عوام اور علاقہ ہمیشہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ان کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں، زیادہ سے زیادہ منصوبے لانے پر توجہ دیں۔ دوسرے منصوبے خراب کرنے کی کوشش میں اپنی سیاست کو داغدار کرنا کسی طور قابل تائید اور عقلمندی نہیں۔ مجلس وحدت ایسی تمام کوششوں کو رد کرتی ہے۔ ایسے منفی ہتھکنڈوں کو روکنے کیلئے کسی بھی سطح پر اقدامات کے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree