بعثت نبوی کا فلسفہ بشریت کی تربیت تھی ،آغا علی رضوی

20 فروری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید علی رضوی نے شب مبعث النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے علی پور اسلام آباد مسجد خدیجہ الکبری میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بعثت نبوی کا مقصد قرآن مجید کی روشنی میں مندرجہ ذیل چیزیں ہیں۔

1:یتلو علیھم من آیاته
آیات الٰہی کی تلاوت کرنا۔
2: ویزکیھم:
بشریت کو پاک کرنا اور تربیت و تزکیہ کرنا۔
3: ویعلمھم الکتاب والحکمہ۔
کتاب اور حکمت کی تعلیم دینا۔

لہذا بعثت نبوی بشریت کی عظیم عید ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ ایک مناسبت آج کی رات شب معراج بھی ہے۔شب معراج پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے تمام انبیاء علیھم السلام کی زیارت کی اور انہیں نماز پڑھائی اور شب معراج مولا امیر المؤمنین علیہ السلام کی ولایت اور امامت اور آپکی عظمت کے مظاہرے کی رات ہے۔معراج میں مولاعلی علیہ السلام کی عظمت اور فضیلت کو بھی معراج عطاہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree