قم المقدس میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد، ایم ڈبلیوایم رہنما ورکن جی بی کونسل علامہ شیخ احمد علی نوری کاخطاب

06 فروری 2023

وحدت نیوز(قم) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قم المقدس میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد۔ مختلف ممالک کے وفود کی شرکت۔ مسئلہ کشمیر کی حقیقت، اہمیت اور مظلوم کشمیریوں کی مظلومیت پر روشنی ڈالی گئی۔تفصیلات کے مطابق  سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم کے زیرِ انتظام مدرسہ حجتیہ کے   شهید مطهری ؒ ہال میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے جی بی کونسل کے رکن اور ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیاسی امور کے سربراہ علامہ احمد علی نوری کے علاؤہ حجۃ الاسلام جناب آقای مصطفی ملک محمدی (ایران) ، حجت الاسلام و المسلمین جناب آقای شرف علی شاکری، حجۃ الاسلام جناب ڈاکٹر عبدالله بیلم( آفریقا)،حجت الاسلام و المسلمین جناب آقای علی محمد مطهری، حجت الاسلام والمسلمین جناب آقای حسن فاطمی نیز سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل و صدائے کشمیر فورم کے مرکزی ترجمان حجۃ الاسلام نذرحافی نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام مختار مطہری نے انجام دئیے۔کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبداللہ بیلم نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کام فقط امریکہ و یورپ کی کارستانیوں پر پردہ ڈالنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فقط مذمت کرنے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔ ساری دنیا میں ایک بیداری اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ دیگر مقررین نے اقوام متحدہ پر عوامی و انسانی دباؤ بڑھانے کی ضرورت پر دیا۔

اس موقع پر فورمز کے ترجمان نذر حافی نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کے ساتھ ہمارے اس اظہار یکجہتی کا کچھ عملی فائدہ ہو تو پھر ہمیں بھرپور طریقے سے کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی آواز بننا ہوگا۔  کانفرنس کے دوسرے حصے میں سپورٹ کشمیر میگزین کی رونمائی کی گئی۔ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے مجلے کی رونمائی کرتے ہوئے جہاں مسئلہ کشمیر کی انسانی و اسلامی بنیادوں پر گفتگو کی وہیں سپورٹ کشمیر میگزین کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امورخارجہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی اپنی دیگر تمام تر زمہ داریوں اور مسئولیت و مصروفیت کے باوجود مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی آواز بننے کو اپنا دینی و الہی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جہاں  کشمیریوں کی غیر مشروط اخلاقی و سفارتی مدد کیلئے سب کو دعوت دی وہیں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم و صدائے کشمیر فورم کے زیر انتظام چلنے والے آنلائن سیشنز اور دیگر پروگرامات کو بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ آخر میں انہوں نے سارے عالم اسلام خصوصا کشمیریوں کیلئے دعائے خیر بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree